آسڑیلوی نژاد کرکٹر فواد خان نے خیبرپختونخوا میں شادی کرلی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں شادی کرلی، پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد خان گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر مرغوز میں رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں شادی کر لی ہے۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد خان گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر مرغوز میں رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔ فواد خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہی ہے، تاہم کچھ برس قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔ فواد خان نے آسٹریلوی شہریت اختیار کر لی تھی، اور اب وہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔تاہم رواں برس فواد خان پاکستان کیلئے اس وقت نمائندگی کرنے کا موقع ملا جب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔ فواد خان نے پی ایس ایل 4 کے دوران متاثر کن کارکردگی سے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ اب پاکستان سپر لیگ 4 ختم ہونے کے بعد فواد خان نے خیبرپختونخواہ میں اپنے آبائی علاقے میں شادی کر لی ہے۔ فواد خان کی شادی میں اپسیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

error: Content is protected !!