سہ ملکی کرکٹ سیریز،پاکستان ٹیم کی 28جون کو زمبابوے روانگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کا کل بدھ کو آخری روز ہوگا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کیمپ میں ٹریننگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی اور اس کے بعد ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میڈیا ٹاک کریں گے۔ٹیم 28جون کو زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی۔ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں

جبکہ ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے

ان کا باؤلنگ ایکشن حال ہی میں کلیئر ہوا ہے۔ پاکستان زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک اور زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 13جولائی سے شروع ہوگی، ون ڈے میچز کوئنز سپورٹس کلب بلاویؤ میں 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلیں جائیں گے ۔

error: Content is protected !!