لان ٹینس کو پنجاب گیمز میں شامل کرلیا گیاہے،ندیم سرور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کو صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لئے اگلے ماہ 72پنجاب گیمز کا انعقاد کررہا ہے، اس ایونٹ سے سپورٹس کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا رحجان بڑھے گا، نوجوانوں کے مقبول کھیل لان ٹینس کو بھی پنجاب گیمز میں شامل کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باغ جناح ٹینس کورٹس میں سروس ٹائرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، معین الحق اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کی لان ٹینس کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رشید ملک نے لان ٹینس کے فروغ کے لئے حقیقی معنوں میں محنت کی ہے جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی لان ٹینس کی طرف آرہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے تقریب کے اختتام میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

error: Content is protected !!