سال کے پہلے ہی روز قومی کرکٹ ٹیم کو اچھی خبر مل گئی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ءکے لیے برا ہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، سابق ورلڈ چیمپئن سر ی لنکا براہ راست ایونٹ کے لیے کوا لیفائی کرنے میں ناکام رہی ۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن کے کرائی ٹیریا کے مطابق موجودہ ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز سمیت دیگر 10ٹیموں نے براہ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔ٹاپ 8ٹیموں نے برا ہ راست سپر12سٹیج کے لیے کوالیفائی کیا ہے جب کہ دیگر دو ٹیمیں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر 2019ءسے کوالیفائی کرکے آنے والی بقیہ چھ ٹیموں کے ہمراہ گروپ سٹیج میں مد مقابل ہوں گی ، گروپ سٹیج کی ٹاپ4ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سپر 12سٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ءکے لیے برا ہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان ،بھارت ، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، افغانستان شامل ہیں جب کہ بنگلہ دیش اور 2014ءکی چیمپئن اور تین مرتبہ کی فائنلسٹ سری لنکا کی ٹیم دیگر چھ ٹیموں کے ساتھ گروپ سٹیج میں مد مقابل ہوں گی جو 18اکتوبر2020ءسے 15نومبر2020ءتک کھیلا جائے گا ۔سری لنکن ٹی ٹونٹی کپتان لاستھ مالنگا نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرپائنے پر مایوسی کا اظہا ر کیا جب کہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں اچھی پر فارمنس نے ان کی ٹیم کو حوصلہ دیا ہے جو مستقبل میں بھی کام آئے گا ۔

error: Content is protected !!