لاہور میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپسی کی تفصیلات جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچ اب کراچی میں منعقد ہوں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میچ کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو رقم واپس کی جائے گی۔ٹی سی ایس سینٹر سے خود جا کر ٹکٹ خریدنے والے شائقین 18مارچ کو نجی کوریئر کمپنی جاکر رقم واپس لے سکتے ہیں البتہ آن لائن ٹکٹ کی خریداری کرنے والوں کو یہ زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔Yayvo.com سے ٹکٹ کی آن لائن خریداری کرنے والے شائقین کے ٹکٹوں کی رقم انہیں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے واپس کر دی جائے گیاور انہیں ٹی سی ایس سینٹر نہیں جانا پڑے گا۔پی سی بی کی جانب سے کراچی میں ہونے والے میچوں کے شیڈول میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے اور اب 7مارچ کو میچ منعقد نہیں ہو گا البتہ اس دن کے میچ کے ٹکت لینے والے شائقین 11مارچ کو ہونے والے دن کے دونوں میچ دیکھ سکیں گے۔7مارچ کو ہونے والے میچ کے 85فیصدٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور انہیں مقررہ قیمت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔9 اور 14مارچ ہونے والے میچز جلد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے اور ان کی تفصیلات بھی جلد جاری کردی جائے گی۔کراچی میں شیڈول جن میچوں کی تاریخیں تبدیل نہیں کی گئیں ان کے ٹکٹوں پر کوئی تبدیلی لاگو نہیں ہو گی اور مذکورہ میچوں کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین اسٹیڈیم میں جا کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

error: Content is protected !!