پنجاب انڈر16 کے اوپن ٹرائیلز3ستمبر کو لاہورمیں منعقدہونگے

کراچی (ریاض احمد) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے مشترکہ طورپرپنجاب کے انڈر 16 کھلاڑیوںکے اوپن ٹرائیلزپنجاب فٹبال اسٹیڈیم ، گلبرگ لاہور پر 3ستمبر کو صبح 11بجے اوپن ٹرائیلز کا انعقاد کررہا ہے جس میں پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹس کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔منتخب کھلاڑیوں کو مکمل کٹ، ٹریک سوٹ، بہترین رہائش و کھانا اور سفری اخراجات کی بھی ادائیگی کی جائے گی۔فیفا کے کوالیفائیڈ پروکوچ محسن الحسنین و دیگر کوالیفائیڈ کوچز تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو جدید فٹبال سے آگاہی فراہم کریںگے۔ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے اوپن ٹرائیلز کے زریعہ پنجاب کے منتخب کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات کے ساتھ تربیتی کیمپ کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔ 33کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ ایک ماہ کے تربیتی کیمپ کے بعد پنجاب کی حتمی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ صدر پی ایف اے کا کہنا تھا کہ اوپن ٹرائیلز اور پنجاب کی حتمی ٹیم کا سلیکشن میرٹ پر کیا جائے گا۔

لہٰذا ٹرائیلزمیں شریک کھلاڑی دوران ٹرائیلز اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی بناء پر تربیتی کیمپ کا حصہ بنیں گے۔ شرکت کے خواہشمند ڈی جی خان ڈویژن ،ملتان ڈویزن، سرگودھا ڈویزن،راولپنڈی ڈویژن اوربہاولپور ڈویثرن کے کھلاڑی 2ستمبر کو 6بجے شام جبکہ ساہیوال ڈویزن،گجرانوالا ڈویزن،لاہور ڈویزن اور فیصل آباد ڈویزن کے کھلاڑی مورخہ3ستمبر صبح 10بجے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم, ،گلبرگ ، لاہورپرپر اپنے اوریجنل ’ب‘ فارم کے ہمراہ مکمل فٹبال کٹ میںرپورٹ کریں ۔ٹرائیلز میں یکم جنوری2004کے بعد پیداہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے۔ نوید حیدر نے پنجاب کے جملہ ڈسٹرکٹس آفیشلزکوکہا ہے کہ اپنے ڈسٹرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائیلز میں شرکت کیلئے بھیجیں تاکہ پنجاب کا بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے۔جو مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

error: Content is protected !!