سوکا ورلڈ کپ ٹیم کی تشکیل کیلئے اوپن ٹرائیلز کا کراچی میں اختتام

کراچی (ریاض احمد) سوکا ورلڈ کپ کے اوپن ٹرائلز کامرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسلام آباد،لاہور، کوئٹہ کے بعد کراچی میں بھی اوپن ٹرائلز کا کامیاب انعقادہوا۔ ڈی ایچ اے راحت فٹبال اسٹیڈیم پر پانچ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ برطانوی کوچ کیون ریویز نے مذکورہ شہروں میںآزادانہ ٹرائلز کے ذریعہ کھلاڑیوں کا چنائوکیا۔دوران ٹرائیلزبرطانوی کوچ کی معاونت گوہر زمان اور اکبر بلوچ نے کی۔دوران ٹرائیلز وقفہ کے دوران پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جس سے برطانوی کوچ کیون ریوز، بریگیڈیئر (ر) نصرت حیات،سید اسحق شاہ، گوہر زمان نے خطاب کیا۔ اس موقع پر دانش راؤف ڈینی، سید محمد طلحہ، شباب احمد، عثمان پرویز، زیب خان، کرن(ر) ندیم قاضی ودیگر بھی موجود تھے۔

برطانوی کوچ کیون ریویز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کا بہت ٹیلنٹ موجودہے۔ ہر شہر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں۔ ورلڈ گروپ اور لیٹر لیگز جس طرح پاکستان میں فٹبال کھیل کے عروج کیلئے کوشاں ہے۔ اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا یوں۔برطانوی کوچ کا کہنا تھا کہ اوپن ٹرائیلز کے ذریعہ پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ لاہور میں دوران کیمپ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور 12تا20اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں منعقدہ دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے گروپ کی حریف ٹیموں جرمنی، ہنگری، سلووینیا اور رومانیہ کیخلاف سخت فائٹ دے گی۔میری اوّلین ترجیح پاکستان ٹیم کو دوسرے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرانا ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اتنا پوٹینشل ہے کہ وہ کسی بھی ماحول میں کسی بھی ٹیم کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔کیون ریوز کا کہنا تھا کہ میں ٹرنک والا فیملی کا شکر گذار ہوںکہ انہوں نے مجھے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاری کا موقع فراہم کیا نہ صرف تمام تر سہولیات مجھے بہم پہنچائیں بلکہ میری تجاویز پر پوری طرح عمل بھی کیا گیا۔کیون ریوز کا کہنا تھا کہ لاہور میں تربیتی کیمپ کے علاوہ یونان میں بھی مختصر کیمپ لگایا جائے گا تاکہ ہمارے کھلاڑی کے وہاں موسم میں ایڈجسٹ ہوسکیں۔بریگڈیئر (ر) نصرت حیات خان،ڈائریکٹر ، ورلڈ گروپ نے کوچ کیون ریوز کی پاکستان آمدم پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانتداری اور خلوص نیت کے ساتھ پاکستان ٹیم کی تیاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں گی اور پاکستان کو سوکا ورلڈ کپ میں نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔ورلڈ کپ کوالیفائرسری لنکا 2002میں پاکستان کی جانب سے ہنوز واحد ہیٹرک اسکور کرنے والے گوہر زمان نے پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 10سالہ انٹرنیشنل کیریئرمیں کبھی کسی یورپین ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن ورلڈ گروپ ٹرنک والا فیملی نے قومی کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کرکے انقلابی اقدام کیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر، لیثررلیگزاسحق شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کے چار شہروں میں اوپن ٹرائلز کے زریعہ کوچ کیون ریویز نے بغیر کسی دباؤ کے آذادانہ سلیکشن کی ہے۔

لیژر لیگز ان کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔اب یہ کھلاڑیوں پر منحصرہے کہ وہ سوکا ورلڈ میں میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کریں۔ اسحق شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ گروپ ٹرنک والا فیملی لائق تحسین ہے جس نے پاکستان کی فٹبال کو ورلڈ میں متعارف کرایا۔جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ پاکستان کو سوکا ورلڈ کپ میں جرمنی، سلووینیا، ہنگری اور رومانیہ کے ہمراہ شامل کیا گیا ہے۔ جو 12تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میںکھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!