
کھیلوں کے فروغ کیلیۓ اسپورٹس صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کا کردار بہت اہم ہے۔زاہد عابد
کھلاڑیوں کو گراس روٹ سے لیکر سٹار بننے تک اسپورٹس جرنلسٹ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔محمد اقبال ہارپر
پاکستان میں موجود اسپورٹس ادارے اسپورٹس صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کو بھرپور سپورٹ کریں خالی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوتا۔عمران شیخ
لاہور پریس کلب اور پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
لاہور( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر) کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو متعارف کرانے میں اسپورٹس جرنلسٹس اور اسپبورٹس فوٹو جرنلسٹس کا کردار بہت اہم ہے
حکومت اور اسپورٹس تنظیموں کو اسپورٹس جرنلسٹس اور فوٹو جرنلسٹس کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیۓ تا کہ یہ دنیا بھر میں پاکستانی کھیلوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نےورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالےسے لاہور پریس کلب اور پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپورٹس کی سرگرمیاں ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہیں ۔لاہور پریس کلب کھیلوں کے فروغ اور اسپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلۓ ہمہ وقت حاضر ہے۔
پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو گراس روٹ سطح پر مقامی کلب ایسوسی ایشن متعارف کرواتی ہیں لیکن ان کو کھلاڑی سے سٹار بننے میں اسپورٹس جرنلسٹس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن دیگر کھیلوں کی ترویج،بھرپور کوریج اور کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کیلۓ اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔
جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب اور پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر عمران شیخ نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس اور فوٹو جرنلسٹس کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے لازم وملزوم ہیں ان کی خدمات اور انتھک محنت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں موجود اسپورٹس اداروں اور تنظیموں کو اسپورٹس جرنلسٹس اور فوٹو جرنلسٹس کے خدمات کو بھرپور طریقے سے سراہنا چاہیۓ خالی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوتا۔
سیکرٹری پاکستان اسپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن محمد بابر نے تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد،فنانس سیکرٹری سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمد قیصر چوہان،لاہور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز، ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کے نائب صدر صداقت مغل،
سیکرٹری اطلاعات مرتضی علی،ممبرز ایگزیکٹو باڈی یعقوب عزیز، رائٹرز کے ویڈیو کیمرہ مین براۓ پنجاب نعیم عباس،اور دیگر موجود تھے۔



