
ایشین گیمز: پاکستان کے عاصم خان ایم ایم اے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایچی جاپان (پی پی اے) پاکستان کے عاصم خان نے 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 کے مکسڈ مارشل آرٹس کے مردوں کے 60 کلوگرام جدید مقابلے کے کوارٹر فائنل میں کمبوڈیا کے حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
عاصم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور اب وہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ان کی کامیابی سے پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں ایک اور تمغے کی امید پیدا ہوگئی ہے



