پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد ; پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری
گرلز اور بوائز کبڈی ٹرائلز میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد کھلاڑی شریک ہوئے

پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد ; پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری
پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔
ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت پر گرلز اور بوائز کبڈی ٹرائلز میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد کھلاڑی شریک ہوئے۔ 22 اگست سے تمام گیمز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگا جو 5 ستمبر تک جاری رہیں
نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت اور زیرنگرانی گرلزوبوائزکبڈی کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیاہے،
ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 60سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے،ٹرائلز کمیٹی طاہر وحید جٹ،شاہد گل، شاہد جٹ اور راجہ ممتاز نے کھلاڑیوں سے ٹرائلز لیے ہیں،ٹرائلز کمیٹی نے کھلاڑیو ں کے درمیان کبڈی میچز بھی کروائے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری ہیں،
کبڈی کے ٹرائلزمیرٹ پر لیے جارہے ہیں،22اگست سے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں تمام گیمز کے تربیتی کیمپ شروع ہو ں گے،جو 5ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے 7سے 13ستمبر تک پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد میں ہوں گے۔



