Gamesدیگر سپورٹس

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

ساؤتھ ایشین گیمز آیندہ سال لاہور اسلام آباد پشاور میں منعقد ہوگی

ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں اجلاس ختم ہوگیا،

فیصلوں میں گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی،

ساؤتھ ایشین گیمز آیندہ سال لاہور اسلام آباد پشاور میں منعقد ہوگی

اسلام آباد ; (نوازگوھر) ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، زرائع کےمطابق ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل نے گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی،

ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ گیمز میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،

جبکہ رکن ممالک کے 4,200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں 346 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے اور مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نےکہا کہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، حکومت گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور سپورٹ کر رہی ہے اور ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کو شاندار بنائیں گے۔

اجلاس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود نے شرکت کی،

جبکہ سیکرٹری پی او اے خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی شریک ہوئے۔ بھارتی وفد نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!