باکسنگ

بیلٹ اینڈروڈانٹر نیشنل یوتھ باکسنگ گالا: پاکستان کے چار باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بیلٹ اینڈروڈانٹر نیشنل یوتھ باکسنگ گالا:پاکستان کے چار باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے چار باکسرزنے چین میں جاری تیسرے بیلٹ اینڈروڈانٹر نیشنل باکسنگ گالا میں میڈلز کا حصول یقینی بنالیا،

باکسنگ گالا میں پاکستان کے قدرت اللہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے پاکستان کے لئے میڈل کو یقینی بنایا،

اسی طرح پاکستان کی تین خواتین باکسرز عائشہ ممتاز،ماریہ اور ملائکہ زاہد نے بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی اور مزیدتین میڈلز پکے کر لئے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق پاکستان کے حزیفہ راحیل اور ضمیر علی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کی جانب سے مذکورہ ایون میں افرا خرم،فاطمہ زہرہ،سحر عاطف،محمد فہیم اور مظہر غفور کو اپنے ویٹس کیٹیگری میں دل چسپ مقابلوں کے بعدشکست کا سامنا رہا۔

عائشہ ممتاز نے 48 کلوگرام میں،ماریہ نے50کلوگرام میں،ملائکہ نے54کلوگرام میں اور قدرت اللہ نے57کلوگرام ویٹ میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے سیمی فائلسٹ باکسرز عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے گولڈ میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بہترین نتائج کی امید ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں 26ممالک کے500سے زائد باکسرز شریک ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!