کرکٹ

ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی

دبئی ; ایشیا کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے ، ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے، دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 50 درہم ہے۔

ٹکٹس کی فروخت میں پاک انڈیا میچ کی ٹکٹس بھی شامل ہوں گی ، پاک انڈیا میچ کے 7 ٹکٹس پر مشتمل پیکج 1400 درہم میں دستیاب ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع کی گئی ہے،

آئندہ چند روز میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ گروپ کے ساتھ ساتھ ناک آؤٹ میچز کے ٹکٹس کی بکنگ بھی کر سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!