ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

Written by

in

 ایشیا کپ کے اختتام پر اے سی سی کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی صدر محسن نقوی کریں گے، ایشیا کپ کے تنازعات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں بھارت سے کون شرکت کرے گا؟ فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا۔

راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد نمائندے ہیں،

اے سی سی نائب صدر کا انتخاب اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ہوگا۔  نائب صدر کے عہدے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی مضبوط امیدوار ہیں۔

error: Content is protected !!