Tag: Asian Cricket Council

  • ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

    ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

    ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

    بینکاک ; ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی۔پاکستان کے حمایت یافتہ پینلز کے تینوں امیدوار کامیاب ہوئے،

    اجلاس میں اے سی سی کے دیگر ایجنڈے پر بھی بحث ہوئی بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس میں اے سی سی بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تین نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے،

    جس میں پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز آمنے سامنے تھے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی صدر محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل تھے،

    جنہوں نے کامیابی حاصل کی۔اے سی سی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستیں حاصل کی ہیں، اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔

    ذرائع کے مطابق اس تاریخی کامیابی کو صدر اے سی سی محسن نقوی کی بڑی کامیابی اور ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

    سالانہ جنرل اجلاس میں انتخابات کے علاوہ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،

    جس میں تین وینیوز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کی تجویز دی گئی، جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی بحث ہوئی اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

    ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

     ایشیا کپ کے اختتام پر اے سی سی کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی صدر محسن نقوی کریں گے، ایشیا کپ کے تنازعات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

    اے سی سی کے اجلاس میں بھارت سے کون شرکت کرے گا؟ فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا۔

    راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد نمائندے ہیں،

    اے سی سی نائب صدر کا انتخاب اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ہوگا۔  نائب صدر کے عہدے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی مضبوط امیدوار ہیں۔

  • ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری،  پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

    ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

    ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

     ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بالآخر ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    اب یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلا جائے گا، جہاں ایشیائی ٹیمیں چمپیئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔ البتہ، ٹورنامنٹ کے میچز کا مکمل شیڈول کچھ دن بعد جاری کیا جائے گا۔

    اس اعلان سے قبل کرکٹ سے جڑی ایک معروف ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات طے کیےجا چکے ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شیڈول منظرِ عام پر آ سکتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے کچھ مزید وقت مانگا تھا۔

    رواں سال کا ایشیا کپ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور اس کی ونڈو پہلے ہی 10 سے 28 ستمبر کے درمیان مختص کی جا چکی ہے۔ اب جب کہ تاریخیں فائنل ہو چکی ہیں، کرکٹ شائقین بے صبری سے میچز کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کا حق پہلے بھارت کے پاس تھا، لیکن پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کے بھارتی فیصلے کے بعد پاکستان نے بھی دو ٹوک کہہ دیا کہ وہ اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ اس پس منظر میں ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات منتقل ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

    کرکٹ کے شوقین افراد کیلنڈرز سنبھال لیں، کیونکہ ستمبر میں کرکٹ کا بخار ایک بار پھر پورے عروج پر ہوگا!

  • بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات جیت جاری، ایشیا کپ کا جلد اعلان ہوجائیگا: محسن نقوی

    بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات جیت جاری، ایشیا کپ کا جلد اعلان ہوجائیگا: محسن نقوی

    بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات جیت جاری، ایشیا کپ کا جلد اعلان ہوجائیگا: محسن نقوی

    ڈھاکا: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے جلد سب کچھ حل ہو جائے گا، ایشیا کپ کا جلد اعلان ہو گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں ختم ہو گیا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ، اے سی سی کے اجلاس میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ یہ دو دن بڑے یادگار ہیں ، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، بڑے اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، ایشیا کپ سےمتعلق جلد فیصلہ ہو گا، یہ ٹیم ورک ہے ہم ایسی میٹنگز جاری رکھیں گے۔

    صدر ایشین کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ڈھاکا نہیں آ سکے، ایسا ہوتا ہے، میں بھی سنگاپور نہیں جاسکا تھا ، شیڈولڈ کی وجہ سے ایسا چلتا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ تمام ممبران آئے، ابھی اعلان کا انتظار کریں ، بنگلا دیش بورڈ کے ساتھ بھی مختلف معاملات پر بات جاری ہے۔

  • اے سی سی اجلاس: مینز اور ویمنز کرکٹ کا ایشین گیمز میں شمولیت کا اعلان

    اے سی سی اجلاس: مینز اور ویمنز کرکٹ کا ایشین گیمز میں شمولیت کا اعلان

    اے سی سی اجلاس: مینز اور ویمنز کرکٹ کا ایشین گیمز میں شمولیت کا اعلان

    ڈھاکا: ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔

    ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی ویمنز کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

  • بھارت کا بڑا یوٹرن: ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کا بڑا یوٹرن: ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کا بڑا یوٹرن: ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    کولمبو: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے اہم میٹنگ میں ورچوئلی شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے، مئی 2025 میں پاک- بھارت کشیدگی کے بعد سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور اب اس کا فیصلہکل ایشیائی کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس میں متوقع ہے۔

    اجلاس کی نوعیت اہم ہونے کے باوجود اس پر غیر ضروری توجہ مرکوز ہوئی، اب بورڈ آف کنڑول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) اجلاس میں فزیکلی نہیں بلکہ آن لائن شرکت کرے گا، بی سی سی آئی کی جانب سے راجیو شکلا بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

    یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کا نمائندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں شریک ہوگا یا پھر ورچوئلی حصہ لےگا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق اے سی سی اجلاس میں افغانستان اور عمان کی شرکت مشکوک تھی تاہم اب دونوں ممالک اجلاس میں شریک ہوں گے، نیپال، بھارت کی پیروی کرتے ہوئے ورچوئلی شرکت کرے گا۔

    ایشیا کپ 2025، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا ہے، اگرچہ میزبانی کے حقوق بی سی سی آئی کے پاس ہیں لیکن میچز ستمبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کسی اعلیٰ سطح کے جلاس کی میزبانی کر رہا ہے، بورڈ کے صدر امین‌ الاسلام نے کہا کہ وہ صرف لاجسٹک (انتظامی) تعاون فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے بی سی سی آئی یا سری لنکن کرکٹ بورڈ کے نمائندے نہ بھیجنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

  • ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

    ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

    ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ، محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ایئر پورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔

    ذرائع کے مطابق محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔

    واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہو رہی ہے۔ اس دوران ایشیاء کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہو گا۔

    بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے، اس نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کے حوالے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

  • ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    کراچی : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہو ، اس طرح پاکستان کو سوا ارب روپے کابھاری مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔

    پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل صدر کی حیثیت سے ناکام بنایا جائے، سری لنکا اور افغانستان بھی بھارتی لابی میں شامل ہوکرپاکستان مخالف سازشوں میں متحرک ہیں۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین ہیں اس لئے بھارت مسلسل کوشش کررہا ہے کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو مالی نقصان پہنچائے،

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔

    بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن ڈھاکا کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، بھارت کو اجلاس میں ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ملک کا اعلان کرنا ہے،

    بھارت اجلاس کو ڈھاکا میں کرانے کی مخالفت کررہا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کےآئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے کم ازکم 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممبرز ملک کی شرکت ضروری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں ، آئین کے مطابق کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے، اجلاس میں 10 رکن ملکوں کی شرکت بھی مشکل ہے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    ہفتے کو محسن نقوی نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے سکیورٹی صورتحال پر کابل کا دورہ کیا لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے افغانستان سےڈھاکا میں ایشیا کپ میٹنگ پر حمایت مانگی ہے،

    افغانستان کئی سالوں سے کرکٹ میں بھارت کی لابی میں شامل ہے، افغانستان کا ہوم گراؤنڈ بھی بھارت کا شہر ڈھرا دون رہ چکا ہے افغان کرکٹ بورڈنے اجلاس پر بھی بھارت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے۔

    اے سی سی اجلاس اب جیوپولیٹیکل ایشو کی صورت اختیار کر چکا ہے، اجلاس ڈھاکا سے منتقل نہ ہونے پر بھارت ایشیاکپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے، ایشیا کپ پر فیصلہ اب ڈھاکا کے اجلاس میں ہونا ہے،

    چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر اور اپنےایڈوائزر سلمان نصیر کوایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹوبورڈممبر ز میں نامزد کیا ہے۔

    سلمان نصیر اجلاس کے حوالے سےپی سی بی کے نمائندہ کے طور پر اس وقت ڈھاکا میں ہیں، سلمان نصیر اے سی سی کے اجلاس سمیت دیگر امور کی نگرانی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اگر اس سال ایشیا کپ نہ ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

    پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی پراپیگنڈے کا جواب نہیں دیتے ، ایک ہفتہ پہلے بھارتی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرسکتی ہے، بھارتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ایشیا کپ اور دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس سے تقریباً 8.8 ارب روپے (264 کروڑ بھارتی روپے)آمدنی متوقع ہے۔

    پاکستان کوایشیا کپ سے 1.16ارب روپے ( 34.8 کروڑبھارتی روپے )کی آمدنی کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ درحقیقت، بورڈ کے ایک معتبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے اس مالی سال کے دوران آئی سی سی سے اپنے حصے کے طور پر 25.9ملین امریکی ڈالر (تقریبا ساڑھے سات ارب روپے) مختص کیے ہیں، ان پیسوں کو پی سی بی کے سالانہ اخراجات کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

    بھارت، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر بورڈز ڈھاکہ کا سفر نہ کرنے پر بضد تھے، بھارت اپنا نمائندہ بھارت بھیجنے پر رضامند نہیں ہےاور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کرنا چاہتا ہے۔

    3 دن پہلے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے منتظمین نے میچ منسوخ کر دیاتھا اس میچ کا نہ ہونے سے بھارتی بورڈ کےموڈ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  • ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلا دیش میں ہی ہوگا

    ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلا دیش میں ہی ہوگا

    ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلا دیش میں ہی ہوگا

     ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے سالانہ اجلاسِ عام بنگلا دیش میں طلب کر لیا ہے اور بھارت کے اعتراض کے باوجود اجلاس بنگلا دیش میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ عمومی اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہوگا اور ایشین کرکٹ کونسل نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا ہے،

    عرصہ دراز کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلا دیش میں ہو رہا ہے جبکہ پاکستان بنگلا دیش سیریز بھی انہی دنوں ہو رہی ہو گی اور رکن ممالک بھی مدعو ہوں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا ہے کیونکہ دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ڈھاکا میں ہی کروانے کا امکان ہے کیونکہ اجلاس کی تیاری کے لیے 15 روز کا نوٹس اسی لیے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں آن لائن اجلاس ہوتے ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کے بھی آن لائن اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارت دستبردار ہوسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکہ میں شیڈول ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے کیلئے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

    پی ایس جی کی تاریخی فتح، ریال میڈرڈ کو چار صفر سے ہرا کر فائنل میں رسائی

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی بی کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ اگست میں بنگلادیش کیخلاف سیرز پہلے ہی ملتوی کرچکا ہے۔

    ایشیا کپ کیلئے تین وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھارتی حکومت کی ہدایت کا انتظار ہے، بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے،

    مجوزہ شیڈول کے مطابق یو اے ای میزبان ہوسکتا ہے، ایشیا کپ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا، پاک بھارت میچ 7 ستمبر کو رکھ لیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!