سکواش

پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر بوائز اسکواش چیمپئن شپ راحیل وکٹر کے نام

ویمنز میں رشنا محبوب فاتح،بوائز انڈر19کا ٹائٹل عبداللہ اور انڈر9کاایم بن نسیم نے جیتا

پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر بوائز اسکواش چیمپئن شپ راحیل وکٹر کے نام

ویمنز میں رشنا محبوب فاتح،بوائز انڈر19کا ٹائٹل عبداللہ اور انڈر9کاایم بن نسیم نے جیتا

مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی،عدنان اسداور اقبال میمن نے انعامات تقسیم کئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ کے راحیل وکٹر نے پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر بوائز،ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر13ایونٹ جیت لیا،عبداللہ نے انڈر19،ایم بن نسیم نے بوائز انڈر9اور رشنا محبوب نے ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی تھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل پبلک اسکول اقبال میمن،سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد،سیکریٹری جنرل نوید رحمان،حیدرآباد اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمدراشد،غلام نبی مورائی،فیروز جونیجواور دیگر بھی موجود تھے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پبلک اسکول حیدرآبادکے اسکواش کورٹس میں چار لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے تمام کیٹیگریز کے فائنلز گزشتہ روز کھیلے گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر13کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹرنے پاکستان ائر فورس کے فہد خان کو11-3،11-0اور11-4سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

بوائز انڈر19کے فائنل میں وائلڈ کارڈانٹری کے حامل واپڈا کے عبداللہ نے سندھ کے عدنان زمان کو 11-3،11-9اور11-4سے زیر کیااور چیمپئن بن گئے۔ویمنز کا فائنل زیڈ ٹی بی ایل کی رشنا محبوب کے نام رہا

انہوں نے سند ھ کی دامیہ خان کو3-1سے شکست دی،میچ اسکور فاتح کھلاڑی کے حق میں 8-11،11-5،11-5اور11-3رہا۔بوائز انڈر9کے فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے کامیابی سمیٹی انہوں نے سندھ کے ابان خان کو11-9، 11-9اور11-7سے مات دی اور ٹائٹل کے حق دارقرار پائے۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے لئے ملک بھر سے 193کھلاڑیوں نے اپنی انٹری کنفر م کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!