کرکٹ

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ; پاکستانی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان

پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے 11 سے 23 نومبر 2025 کو سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

نمرہ رفیق کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عشا فیصل قومی ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ نمرہ نے اس سے قبل دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کی قیادت کی تھی جہاں ایشا بھی قومی اسکواڈ کا حصہ تھیں۔

نمرہ رفیق 2018 سے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی رکن ہیں، انہوں نے پانچ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ عشا فیصل نے دو بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!