کرکٹ

جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقا نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد مین کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پروٹیز کی جانب سے کوانٹن ڈی کاک 123 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ٹونی ڈی زورزی 76 اور لوان-ڈرے پریٹوریس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان میتھیو برٹزکے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 59، صائم ایوب 53، فہیم اشرف 28، بابر اعظم 11، حسن طلعت 10، محمد رضوان 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

محمد وسیم جونیئر 12 اور نیسم شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی پیٹر نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اسکواڈ: آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ ; سیریز کے دوسرے ایک روزہ میں میتھیو بریٹزکے جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں، جبکہ ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، لہوان دری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتمبا قشیلے، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، ناندرے برگر اور نکابایومزی پیٹر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!