
عالمی کیوکو شِن کان کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور شرکت
اسلام آباد: دنیا بھر کے بہترین مارشل آرٹس کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مقابلہ اوپن کیوکو شِن کان ورلڈ چیمپئن شپ 2025″ جاپان میں 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہوگا۔
یہ عظیم الشان ایونٹ جاپان کے معروف دایایوگی نیشنل جمنازیم میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ درجے کے بہترین کھلاڑی شرکت کرکےاپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ چیمپئن شپ کیوکش کائی کراٹے کا سب سے بڑاعالمی ایونٹ ہے، جس کے لیے دنیا بھر کے کھلاڑی سالہا سال محنت، تربیت اور تیاری کرتے ہیں تاکہ اس مقابلے میں شرکت کا اعزاز حاصل کرسکیں۔ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی بھی اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کی قیادت خیبرپختونخوا کے باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی وکوچ اعلی گل آفریدی کریں گے۔ وہ نہ صرف ایک تجربہ کار کوچ ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی نمایاں شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم بھرپور تربیت اور نظم و ضبط کے ساتھ اس عالمی میدان میں اترے گی۔
اعلی گل آفریدی نے آسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوکش کائی کراٹے محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک تربیتِ کردار ہے۔ پاکستان میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اسی جذبے سے جاپان جا رہے ہیں کہ دنیا کو دکھا سکیں کہ ہمارے کھلاڑی تکنیک، حوصلے اور جذبے میں کسی سے کم نہیں۔
یہ ایونٹ نہ صرف دنیا بھر کے مارشل آرٹس شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانے کا سنہری موقع بھی فراہم کرے گا۔
اعلیٰ گل آفریدی نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں لیکن اس میگا اور عالمی ایونٹ میں جانے کےاخراجات برداشت نہیں کر سکتے، ان کھلاڑیوں کوسپانسر شپ کی اشد ضرورت ہے



