کرکٹ

قومی کرکٹر عبد الصمد سہ ملکی ٹی20 سیریز سے باہر

قومی کرکٹر عبد الصمد 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

تین ملکی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا لگ گیا ،قومی کرکٹر عبد الصمد(abdus samad) 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق عبد الصمد کو گزشتہ رات فیلڈنگ سیشن کے دوران ہاتھ کی انگلی پر گہرا زخم آیا،عبد الصمد کا اسپتال میں مکمل علاج کرایا گیا ہے۔

عبد الصمد کو مکمل صحت یاب ہونے کیلئے تقریباً 4 ہفتے درکار ہیں،پی سی بی نے عبد الصمد کی جگہ حسن نواز کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

حسن نواز 19 نومبر کو راولپنڈی میں قومی ٹیم کو جوائن کرینگے۔یاد رہے تین ملکی سیریز کا آغاز آج راولپنڈی میں ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!