دیگر سپورٹس

فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کے پی کے گرین نے جیت لیا

اورنج ٹیم کو2/1 سے شکست:مہمان خصوصی طارق محموداور خواجہ عبدالرحمن نے انعامات تقسیم کیے

فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کے پی کے گرین نے جیت لیا

اورنج ٹیم کو2/1 سے شکست:مہمان خصوصی طارق محموداور خواجہ عبدالرحمن نے انعامات تقسیم کیے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کے پی کے گرین نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں کے پی کے اورنج کو 2 کے مقابلے میں 1 سیٹ سے شکست دی۔

فیضان خالد نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد تحسین حاصل کی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا طارق محمود اورخواجہ عبدالرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فسٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلافسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ منعقد ہوا جس کا فائنل کمیٹی گراﺅنڈ حولیاں میں کے پی کے گرین اور کے پی کے اورنج کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا

جو گرین نے 2 کے مقابلے میں 1 سیٹ سے جیت کر پہلے فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پہلا سیٹ گرین نے 11/8 سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں اورنج نے 11/9 سے فتح حاصل کی ۔

تیسرا اور فائنل سیٹ گرین نے 11/7 سے جیت کرپہلے فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا طارق محمود اورخواجہ عبدالرحمن نے فاتح ٹیم کے کپتان فیضان خالد کو وننگ ٹرافی جبکہ اورنج ٹیم کے کپتان حارث جاوید کو رنر اپ ٹرافی دی۔

اس موقع پرپاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر ارسلان علی طارق ،سیکرٹری جنرل عبداللہ مغل ،خواجہ عبدالرحمن اورپنجاب فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خرم شہزادنے فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کے مہمان خصوصی طارق محمود کو یادگاری شیلڈ پیش کی

اورخیبر پختونخوا فسٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر محمد صدیق اور جنرل سیکرٹری چوہدری ڈاکٹر محمد اسلم سمیت فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ناصر محمود صدرابیٹ آباد فسٹ بال ایسوسی ایشن ،

ڈاکٹر جاوید اسلم صدراور اکبر خان جنرل سیکرٹری ہری پور فسٹ بال ایسوسی ایشن سمیت ان کی پوری ٹیم کو فسٹ بال قائد اعظم گولڈ کپ کے شاندار انتظامات کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!