
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025ء کے تیسرے دن ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے جبکہ ایچ کے نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سی کیو سی گولڈ پولو کپ 2025ء کے دلچسپ مقابلے جاری تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سی کیو سی گولڈ شیراز قریشی، کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری میجر امجد اور ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ماسٹر پینٹس، ٹیم بلوچستان اور امپریل پولو کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے ماسٹر پینٹس نے پہلے امپریل پولو کو 4-2 سے ہرایا پھر ٹیم بلوچستان کو 4-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے صوفی ہارون نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ راجہ تیمور ندیم نے سب سے زیادہ گول سکور کیے۔
دوسری طرف پہلا میچ ہارنے والی تینوں ٹیموں پشاور پولو کلب، گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس اور ایچ کے پولو کے درمیان بھی دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے
جن میں ایچ کے پولو نے پہلے پشاور پولو کلب کو 4-2 سے پھر گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 5-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج بروز جمعتہ پول بی کی ٹیمیں فائنل اور سب سڈری فائنل کیلئے کھیلیں گی۔



