کرکٹ

ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان

ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان، کتنے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟

آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے جانے والے ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ اس میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

یہ 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ کے بعد پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ایک ہی میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہی ہے، اس سے قبل عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر نے ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ کرکٹ میں عثمان خواجہ کی واپسی کے بعد ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولنگ لائن اپ انجری مسائل کا شکار ہے، جس کے باعث پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ دستیاب نہیں ہیں۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو پہلے ٹیسٹ میں اسکاٹ بولینڈ اور نئے آنے والے برینڈن ڈوگیٹ کا ساتھ ملے گا۔

آسٹریلوی اسکواڈ ; عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان), ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولینڈ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!