ہاکی

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست

پاکستان ہاکی ٹیم کو ایف ائی ایچ پرو لیگ ہاکی میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب میزبان ارجنٹینا نے ان کو تین دو سے شکست دے دی۔

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نیدرلینڈ سے بھی پانچ دو سے میچ ہار گئی تھی۔ اج ہونے والے میچ میں ارجنٹینا نے ایک وقت پر تیسرے کوارٹر میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی تھی

مگر پھر پاکستان کی طرف سے رانا وحید نے 45 منٹ میں اور عبدالمنان نے 58 منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ کو برابر کرنے کا موقع دیا۔

اخری کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی کوئی گول نہیں کر پائی اور راجنٹینا تین دو سے میچ جیت گئے۔ پورے میچ میں صرف چار پلٹی کارنر حاصل کر پائی اور اس کے مقابلے میں ارجنٹینا نے 11 پینلٹی کارنرز حاصل کیے جس پر انہوں نے دو دفعہ گول بھی کیا۔

دونوں گول قاسیلہ مائکو نے کیا۔ پورے میچ میں پاکستان کو دو تین مواقع ملے گول کرنے کے لیکن وہ ضائع ہو گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کافی عرصے بعد ایک ایسے ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہے جس میں ساری بڑی ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!