کرکٹ

پی ایس ایل 11:غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغازہوگیا

پی ایس ایل 11:غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغازہوگیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک کیا جائے گا۔ اس سیزن میں لیگ کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دو نئی فرنچائزز کو شامل کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، جسے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد پی ایس ایل ایک آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ بن جائے گا۔

حکام کے مطابق لیگ میں توسیع کا مقصد مقابلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانا اور زیادہ مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پی ایس ایل 11 میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!