فٹ بال

کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر قرار

کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسری بار مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر قرار

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں منعقدہ گلوب سوکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

رونالڈو نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

سال 2025 کے دوران انہوں نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری ہے۔

ایوارڈ وصول کرتے وقت 40 سالہ اسٹار نے جذباتی تقریر میں کہا کہ مزید کھیلنا مشکل ہے مگر میرا جذبہ بلند ہے اور میں کھیل جاری رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!