اتھلیٹکس

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ارشد ندیم کو پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ارشد ندیم کو پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران گلوبل ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوٸی جس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے ایوارڈ وصول کیا۔

دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران سپورٹس کی دنیا کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔قومی ہیرو ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا۔  تقریب میں دنیا بھر کی اہم اسپورٹس شخصیات کو ایوارڈز دیے گٸے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے جیولن کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!