
انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے اپنے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
سڈنی: رپورٹس کے مطابق انگلینڈ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، ریحان احمد، جوفرا آرچر اور ٹام بینٹنا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں جیکب بیتھل، جوزبٹلز، لیام ڈوسن، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیک، جمی اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹنگ اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ کی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ایٹکنسن کو یہ انجری میلبرن میں چوتھے ٹیسٹ کی آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران ہوئی، جہاں وہ اپنا پانچواں اوور مکمل کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایم سی جی میں چوتھے ایشیز ٹیسٹ کو چار وکٹوں سے جیت کر آسٹریلیا میں 15 سال بعد پہلی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی۔
ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ایٹکنسن کا کوئی متبادل نہیں بلایا جائے گا، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔



