کراٹے

قائد اعظم کراٹے چیمپیئن شپ 2025 کی شاندار و پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد

قائد اعظم کراٹے چیمپیئن شپ 2025 کی شاندار و پروقار اختتامی تقریب کا۔انعقاد

محمد اصغر بلوچ، حاجی غلام محمد خان،ملک محمد خالد اعوان، ملک شیر افضل،

سینسی عبدالحمید نےانعامات تقسیم کیے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر-ریحان اکرم) نکاپ کراٹے کے ہیڈکواٹر کَکری گراؤنڈ اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوئی۔ لڑکے اور لڑکیوں کے کاتا اورکمیتے کے نتاِئج کے مطابق کاتا بوائز میں محسن علی نے گولڈ، مدثر غفار نے سلور ،بابر فہیم اور مبشر غفار نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔

کُمیتے 20 کلو گرام بوائز میں محمد ابیر نے گولڈ، حمدان نے سلور، ارمان اور حارث نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔ 25 کے جی میں مبشر غفار نے گولڈ حنظلہ نے سلور، جیونت اور شہزور نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔

30 کے جی میں یحیٰ نے گولڈ، معید نے سلور، حسنین اور ذاکر خان نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔ 40 کے جی میں مزمل غفار نے گولڈ، زبیرخان نے سلور، زین اور عثمان نے برائونز میڈلز حاصل کئے۔

کاتا کے گرلز میں فاطمہ کاشف نے گولڈ، حفظہ نے سلور، صبیحہ اور امِ حذیفہ نے براںز میڈلز نے اپنے نام کیا۔ گرلز کمیتے کے مقابلوں 25 کے جی میں سبین نے گولڈ فریحہ نے سلور اور مروہ اور حریم عدیل نے برائونز میڈلز حاصل کئے، مائنس 30 کے جی میں صبیحہ نے گولڈ، برہا نے سلور اور ماہنور اور عروج فاطمہ نے برائونز میڈلز اپنے نام کئے۔

35 کے جی میں عطیہ فیصل نے گولڈ، علیزہ نے سلور، حافظہ حبا اور تنوجا نے برائونز میڈلز حاصل کئے، 55 کے جی میں حاجرہ نے گولڈ، حفصہ نے سلور، صفا مروا اور خانصہ برائونز میڈلز حاصل کئے۔ 50 کے جی میں ملیحہ نور نے گولڈ، حدیبیہ یعقوب نے سلور، عائشہ کاشف اور وردہ نے برانز میڈل حاصل کیے۔

اختتامی تقریب تقسیم کے مہمانِ خصوصی محمد اصغر بلوچ، خرانچی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، حاجی غلام محمد خان ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنرکراچی، ملک محمد خالد اعوان، ملک شیر افضل، سینسی عبدالحمید، صدر نکاپ کراٹے، ایس ٹی ایس نیوز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریحان اکرم، سینسی عبدالرحیم سیکریٹری نکاپ کراٹے اور سینسی کرامت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!