
ماسٹر پینٹس نے چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025-26 کا ٹائٹل جیت لیا۔
ؑلاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کا فائنل ٹیم ماسٹر پینٹس نے جیت لیا فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد بی این پولو کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، صوفی حارث مرحوم کی بیوہ مسز فوزیہ حارث، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون بن حارث، صوفی ہاشم بن حارث اور پوری صوفی فیملی سمیت تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ فائنل میچ میں ماسٹر پینٹس نے بی این پولو کو 6-4 سے ہرایا، ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار، محمد علی ملک اور چودھری فتح نے ایک ایک گول سکور کیا۔
بی این پولو کی طرف سے چاروں گول حمزہ مواز خان نے سکور کیے۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی کو دیا گیا جبکہ میچ کی بہترین گھوڑی جو کہ صوفی محمد عامر کی ناتی تھی کو بہترین گھوڑی کا اعزاز دیا گیا۔
قبل ازیں سب سڈری فائنل میں پی بی پولو نے بلوچستان کی ٹیم کو 10-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیتا۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان اور صوفی حارث کے صاحبزادے صوفی محمد ہارون بن حارث نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ جذباتی لمحہ ہے جو اتنا بڑا ٹورنامنٹ میرے والد کے نام سے منسوب تھا جیتا۔ ٹیم نے محنت کی فائنل میں زبردست میچ ہوا خوشی ہے کہ اپنے باپ کی میراث کو جاری رکھا ہے،



