جمناسٹکدیگر سپورٹس

پشاور ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ 13 اگست کو ہوگی، تیاریاں شروع کردی ہیں، محمد راجہ

پشاور ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ 13 اگست کو ہوگی،

تیاریاں شروع کردی ہیں، سیکرٹری محمد راجہ

پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن نے 13 اگست کو پشاور میں ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا، جس کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کی جمناسٹک اکیڈمی میں منعقد ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد راجہ نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی اور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے بینر تلے پشاور ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

جس کا مقصد پشاور میں موجود باصلاحیت جمناسٹک کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پشاور کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر رکھا ہے، جبکہ ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی بھی مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

محمد راجہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جمناسٹک کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن گراس روٹس لیول پر اس کھیل کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پشاور ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ سے مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے جو صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا تسلسل ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع بھی فراہم کیے جاسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!