کرکٹ

کھلاڑیوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کا بائیکاٹ کر دیا

کھلاڑیوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک: بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج کھیلا جانے والا میچ کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث شروع نہ ہو سکا۔

میرپور، ڈھاکا میں شیڈول چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کے درمیان میچ اس وقت مؤخر ہوا جب دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میدان میں ہی نہ پہنچیں۔

میچ کے بائیکاٹ کی وجہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کا حالیہ بیان بتایا جا رہا ہے، جس پر کھلاڑیوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کرکٹرز نے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔ صورتِ حال کے پیش نظر بی پی ایل انتظامیہ اور کرکٹ بورڈ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!