کرکٹ

بی سی بی نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا

بی سی بی نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا

(ویب ڈیسک ) بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کی جانب سے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نظم السلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

خیال رہے کہ بنگلادیشی کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیانات پرکرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم السلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے، بی سی بی پُرامید ہے کہ کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!