
انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی ہے۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔انگلیںڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے احمد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی رضا ، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف 86 گیندوں پر 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سمیر منہاس نے 10،احمد حسین نے 12، حضیفہ نے17 بنائے جبکہ مومن قمر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے الیکس گرین ، جیمز منٹو،البرٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فرحان احمد اور لمسڈن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔



