کرکٹ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم بابر اعظم اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں جبکہ فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو شیڈول ہے۔

یہ سیریز بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹی 20 کرکٹ میں اہم واپسی ثابت ہوگی اور پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ بھی ٹیم کی مضبوطی اور مستقبل کی تیاری کی غمازی کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!