کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

زمبابوے نے گروپ اسٹیج پر 2 میچ جیتے جب کہ ان کا ایک منسوخ ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

زمبابوے نے گروپ اسٹیج پر 2 میچ جیتے جب کہ ان کا ایک منسوخ ہوگیا۔

سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ بی سے زمابوے نے سپر 8 مرحلے کے لیے کولیفائی کرلیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ بی کا میچ زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ زمبابوے نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 3 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی جب کہ زمبابوے نے 2 میچ جیتے اور ان کا ایک منسوخ ہوگیا جس کے بعد زمبابوے نے 5 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!