
ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہے
ہنگری (پی پی اے) ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے نیشنل ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے اور پانچویں پوزیشن پر اختتام کیا
جیولن تھرو کے فائنل میں دنیا کے ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 74.42 میٹر کی تھرو کی جبکہ جرمنی کے جولین ویبر نے 85.89 میٹر اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 89.18 میٹر کی تھرو کی دوسری کوشش میں ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 79.66 میٹر کی تھرو کی،
جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 85.41 میٹر کی تھرو کی تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے 81.79 میٹر کی تھرو کی، جو رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو رہی،
تاہم یہ کارکردگی انہیں میڈل کی دوڑ میں برقرار رکھنے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کی 89.18 میٹر کی تھرو نمایاں رہی



