فٹ بال

پاکستانی فٹبالرز کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

لاہور قلندرز، ایچ آر ایل اور سعودی کمپنی میں تاریخی فٹبال معاہدہ

پاکستانی فٹبالرز کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

لاہور قلندرز، ایچ آر ایل اور سعودی کمپنی میں تاریخی فٹبال معاہدہ

لاہور: پاکستان فٹبال کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تین مرتبہ پاکستان سپر لیگ چیمپیئن لاہور قلندرز اور ایچ آر ایل گروپ نے سعودی سرمایہ کاری کمپنی دی ریئل ایڈوائس (TRA) کے ساتھ اہم شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کو گراس روٹ سطح سے پروفیشنل سطح تک فروغ دینا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مجوزہ پروفیشنل نیشنل لیگ کے قیام میں معاونت کرنا ہے۔

شراکت داری کے تحت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، فنی مہارت اور بین الاقوامی فٹبال روابط لائے جائیں گے، تاہم فٹبال سے متعلق ملکیت اور اختیار پاکستان ہی کے پاس رہے گا۔

معاہدے کے تحت ملک بھر میں اوپن ٹرائلز منعقد کرکے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کیے جائیں گے، کوچز کو تربیت دی جائے گی اور خصوصی فٹبال ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ خواتین، نوجوانوں اور کمیونٹی فٹبال کی ترقی پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے سعودی عرب میں ٹریننگ کیمپس، اکیڈمی ایکسچینج پروگرامز، کلب پارٹنرشپس اور دوستانہ میچز کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ پاکستانی فٹبال کو سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ 2027 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 سے بھی جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

شراکت داروں نے واضح کیا کہ پاکستان میں فٹبال کا حتمی اختیار پی ایف ایف کے پاس رہے گا اور تمام پروگرامز فیڈریشن کی منظوری اور فیفا و اے ایف سی قوانین کے مطابق چلائے جائیں گے۔ نیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ بھی صرف پی ایف ایف کرے گی۔

لاہور قلندرز کے مالک و سی ای او عاطف نعیم رانا نے کہا کہ جس اوپن ٹرائل ماڈل کے ذریعے کرکٹ میں ٹیلنٹ تلاش کیا گیا، اب اسی ماڈل کو فٹبال میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت پہلا پروگرام، یعنی پی ایف ایف کے اشتراک سے اوپن ٹرائلز، آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!