کرکٹ

بارش ہمارے اختیار میں نہیں، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، صاحبزادہ فرحان

بارش ہمارے اختیار میں نہیں، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، صاحبزادہ فرحان

کینڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن میں کینڈی میں پہلی بار کھیل رہا ہوں، انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

اس حوالے سے بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینڈی میں رنز بنتے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے وہ جیت جاتا ہے، مجھے اپنی بیٹنگ کا علم ہے، جانتا ہوں کہاں چارج کرنا ہے اور کہاں رک کر کھیلنا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پچ بہت مختلف کھیلی، ہمارے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز موجود ہیں۔

صائم ایوب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس کے رنز اہم ہوتے ہیں اور ہمیں اعتماد ہے کہ وہ رنز کرے گا۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر کا مقابلہ کرنا مشکل نہیں ہے، ایسے بولرز ہم پاکستان میں بہت کھیلتے ہیں، انہوں نے عثمان طارق کے حوالے سے کہا کہ ان کو ہم نے مشکل صورتحال کے لیے رکھا ہوا ہے۔

ہنڈرڈ لیگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ امید ہے منتخب ہوں، یہ بہترین لیگز میں سے ایک ہے، تاہم یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ کون سی لیگ میں کون لیتا ہے۔

ریکارڈز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اعداد و شمار پر کم نظر رکھتے ہیں، لوگ انہیں بھیجتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے ورلڈ کپ میں زیادہ رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہوتے ہیں، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر ملک کا نام روشن کروں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!