فٹ بال

پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی احمد رضا ٹریفک حادثے کا شکار

پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی احمد رضا ٹریفک حادثے کا شکار

اسلام آباد: ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے نوجوان فٹبالر احمد رضا خان ایک سنگین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔

میانوالی کے رہائشی احمد رضا جناح اسٹیڈیم میں ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

حادثے کے دوران موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ایک ڈمپر نے ان پر گزرنے سے احمد رضا متعدد فریکچرز کا شکار ہوئے۔ تاہم، مقامی اسپتال کے مطابق نوجوان کھلاڑی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

پاکستان انڈر 20 ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور اور کوچنگ اسٹاف نے اسپتال پہنچ کر احمد رضا کی خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ ساف انڈر 20 چیمپئن شپ 2026 مالدیپ میں 23 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جائے گی،

جس میں گروپ اے میں میزبان مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 24 مارچ کو بنگلادیش سے اور 26 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔ سیمی فائنل یکم اپریل اور فائنل 3 اپریل کو طے ہے، جبکہ قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے دوران حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!