
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیے
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے تمام بقایا معاوضے اور الاؤنسز ادا کر دیے ہیں جو اب تک فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایونٹس سے متعلق تھے۔
مجموعی طور پر آٹھ ایونٹس میں 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز نے شرکت کی، جن کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں، حالانکہ فیڈریشن اس وقت فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے۔
صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا:
“ہم نے قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ہمیں فخر دلاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا: “یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔”
ان کا کہنا تھا: “ہمارے کھلاڑی اور کوچز ہمارے قومی اثاثے ہیں اور فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے باوجود ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔



