دیگر سپورٹس

انٹر ڈیپارٹمنٹل والی بال ٹورنامنٹ خیبرپختونخوا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انٹر ڈیپارٹمنٹل والی بال ٹورنامنٹ خیبرپختونخوا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ڈیپارٹمنٹل والی بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنلز کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) اور پاکستان آرمی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہلے سیمی فائنل میں کے پی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اے ایس ایف کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ میچ کے دوران کے پی کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 1-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ آرمی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے صدر خالد وقارچمکنی نے خیبرپختونخوا ٹیم اور کوچ لیئق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی فائنل میں بھی اسی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرکے ٹرافی اپنے نام کریگی

ٹورنامنٹ کے لیے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے، رنر اپ کو 7 لاکھ روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!