PSL2026

پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ ; فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

ویب ڈیسک ; پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم کے تحت چارج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی، جو گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔

پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے اس معاملے کی سماعت کی، تاہم فخر زمان نے اپنے اوپر عائد الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں کی جائے گی، جس کے بعد میچ ریفری فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی تھی۔

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جبکہ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!