ملتان سلطانز کی کامیابیوں کا سفر جاری،راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی جارحانہ بیٹنگ، 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل

ملتان سلطانز کی کامیابیوں کا سفر جاری،راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
راولپنڈیز کی ناکامیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،راولپنڈیز نے 182 رنز بناۓ ملتان سلطانز نے 16.2اوورز میں ٹارگٹ پورا کر لیا 186 رنز بناۓ۔
ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،8 اپریل سے کراچی میں میچز شروع ہوں گے
لاہور( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر/ پریس نیٹ ورک آف پاکستان پی این پی)
11ویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا 14واں میچ راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوۓ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 182رنز بناۓ۔راولپنڈیز کے اوپنر یاسر خان جارحانہ شارٹ کھیلنے کے چکر میں محمد اسماعیل کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین سدھار گۓ
اس وقت مجموعی اسکور 15 تھا راولپنڈیز کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری یاسر خان 2 رنز بنا سکے۔ان کے بعد کامران غلام بیٹنگ کیلۓ آۓ انہوں نے آتے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوۓ باؤنڈریز لگائیں اور ٹیم اسکور کو کچھ سنبھالا دیا۔ان کےساتھ کپتان محمد رضوان کھیل رہے تھے
لیکن محمد رضوان 19 رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگۓ ایک بار پھر محمد رضوان کوئی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے وہ 19 رنز بنا سکے۔
عبداللہ فضل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ راولپنڈی کی ایک قیمتی وکٹ اس وقت گری جب کامران غلام 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر فیصل اکرم کی گیند پر عرفات منہاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ۔
ڈیرل مچل 17 بنا سکے۔ان کے بعد ڈیان فوریسٹر نے دو گیندیں ڈاٹ کھیلنے کے بعد باؤلر محمد نواز کو لگاتار تین گیندوں پر تین چھکے جڑ کر اپنا کھاتہ کھولا۔
لیکن وہ اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 24 رنز بنا کرپیٹر سڈل کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔
سام بلنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔آصف آفریدی نے 7 رنز اور رشاد حسین نے ایک رن بنایا۔
ملتان سلطانز کی طرف سے فیصل اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عرفات منہاس نے 2 اور پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ٹارگٹ دیا جو ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان،جوش فلپ اور شان مسعود کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت با آسانی تین 3وکٹوں پر پورا کر لیا۔
ملتان نے 186 رنز بناۓ۔ملتان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب اننگ کے دوسرے اوور میں ہی ایک قیمتی وکٹ گر گئ اوپنر اسٹیو سمتھ 5 رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر عبداللہ فضل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گۓ
جس سے ملتان سلطان کچھ پریشر میں آگئی تھی پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ نے باؤنڈریز لگا کرٹیم کو پریشر سے نکالا اور اسکور ٹارگٹ کی طرف تیزی سے بڑھنے لگا۔
جوش فلپ اور صاحبزادہ فرحان نے راولپنڈیز کے باؤلرز کا بھرکس نکالتے ہوۓ گیند کو بڑے ظالمانہ انداز سے باؤنڈری لائن کے باہر پھینکتے رہے اور اسکور کا مطلوبہ ٹارگٹ بالکل سیدھا کر کے رکھ دیا۔
لیکن 110 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد جوش فلپ 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سام بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگۓ اور صاحبزادہ فرحان 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناۓ اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔
ان کے بعد شان مسعود اور کپتان ایشٹن ٹرنر کریز پر رہ کر اسکور کو ٹارگٹ کی طرف بڑھاتے رہے۔اور بالآخر مطلوبہ ٹارگٹ 16.2اوورز میں 186 رنز پر پورا کر دیا۔
کپتان ایشٹن ٹرنر نے 26 رنز اور شان مسعود نے 27 رنزبناۓ اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔راولپنڈیز کی طرف سے محمد عامر 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ عامر خان کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ملتان سلطانز نے اب تک 5 میچز کھیلے 4 جیتے ایک ہارا اور 8 پواینٹس ہیں۔جبکہ راولپنڈیز نے اب تک 4 میچز کھیلے چاروں ہارے صفر پوائنٹ ہے۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض عبدالمقیت اور شرف الدولہ نے انجام دیۓ،ٹی وہ امپائر آصف یعقوب،میچ ریفری روشن ماہنامہ جبکہ آفیشل اسکوررزظہور عالم،وارث بشیر اور پریس گیلری اسکوررز اظہر حسین،ساجد عثمان تھے۔
لاہور میں ہونے والے میچز کا پہلا راؤنڈ ختم ہو گیا اگلا راؤنڈ کراچی میں 8 اپریل سے شروع ہو رہاہے حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جاۓ گا۔



