کرکٹ

شاہین پریمیئر لیگ ؛ واپڈا کالونی گراؤنڈ میں کھیلوں کا میلہ سجانے کی تیاریاں عروج کو پہنچ گئی

برائٹ ہاؤس سکول سسٹم کی جانب سے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیاگیا

شاہین پریمیئر لیگ 2026 واپڈا کالونی گراؤنڈ میں کھیلوں کا میلہ سجانے کی تیاریاں عروج کو پہنچ گئی،

برائٹ ہاؤس سکول سسٹم کی جانب سے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیاگیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) واپڈا کالونی گراؤنڈ پر منعقد ہونے والی شاہین پریمیئر لیگ 2026 کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز تاروجبہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برائٹ ہاؤس سکول سسٹم کی جانب سے شاہین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ کٹس تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں برائٹ ہاؤس سکول سسٹم تاروجبہ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان اللہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر نیٹ بال کے باصلاحیت کھلاڑی اوید خان سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم نے نہ صرف ان کے حوصلے بلند کیے بلکہ لیگ کے انعقاد کیلئے جوش و خروش میں بھی اضافہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان اللہ نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کا ایک لازمی جزو ہیں، خواہ مرد ہوں یا خواتین، سب کیلئے یکساں طور پر مفید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں باقاعدگی سے حصہ لینے سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ انسان کی پوشیدہ صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ تاروجبہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں، تاکہ ایک صحت مند اور متحرک معاشرہ تشکیل پا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ برائٹ ہاؤس سکول سسٹم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، جس کی بدولت طلبہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست ہیں اور تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

عرفان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شاہین پریمیئر لیگ 2026 کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ علاقے میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!