Gamesدیگر سپورٹس

فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے

فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے

پاکستان کی مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اپنے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے،

اور پاکستان کے لیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی Dibyajyoti Sarkar کا 331 پنچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کرلیا،

جس میں انہوں نے دو کرسیوں کے درمیان طویل ترین دورانیے تک اسٹریچنگ کا اعزاز حاصل کیا۔ اور ایک منٹ پینتالیس سیکنڈ تک بیلنس بنا کر رکھا کم سے کم ریکارڈ ایک منٹ تیس سیکنڈ کا تھا

فاطمہ اس سے پہلے چار بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے چکی ہیں، جبکہ دنیا کی مشہور ترین لچکدار ایتھلیٹ لبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔ لبرٹی باروس برطانیہ، امریکا اور اسپین کے معروف Got Talent شوز میں اپنی حیران کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

فاطمہ کو جرمنی کی مشہور مارشل آرٹس ایتھلیٹ پالینا گلیبووا کو شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جو خود متعدد عالمی ریکارڈز قائم کر چکی ہیں۔

فاطمہ بھارتی مارشل آرٹسٹ کرن یونیال کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں، یوں وہ مسلسل عالمی سطح کے کھلاڑیوں اور ریکارڈ ہولڈرز کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔

حیران کن امر یہ ہے کہ فاطمہ نسیم کو آج تک حکومتی سطح پر کوئی باقاعدہ سرپرستی حاصل نہیں ہوئی۔

فاطمہ کا خاندان بھی عالمی ریکارڈز کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ ان کے والد، والدہ، دادا اور بھائی بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ہیں اور پوری فیملی مل کر180 سے زائد عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔

فاطمہ کے والد نے بھی انفرادی طور پر 165 عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کیے ہیں۔ یہ خاندان اپنی مدد آپ کے تحت عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!