کرکٹ

ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

ویمنز کرکٹ کے مقابلے 17 ستمبر جبکہ مینز کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا

ایشیئن گیمز 2026 کے کرکٹ مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

ایشیئن گیمز 2026 کے کرکٹ مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ویمنز کرکٹ کے مقابلے 17 ستمبر جبکہ مینز کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا۔

جاری شیڈول کے مطابق قومی مینز کرکٹ ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی،قومی مینز ٹیم کا مقابلہ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم سے ہوگا۔

مینز کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل یکم اکتوبر کو کھیلیں جائینگے جبکہ فائنل 3 اکتوبر کو ہوگا۔

واضح رہے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کو مینز کرکٹ مقابلوں میں براہ راست کوارٹر فائنل تک رسائی دی گئی ہے،مینز کرکٹ مقابلوں میں افغانستان، جاپان اورنیپال گروپ اے، ہانگ کانگ، ملائشیا اور عمان کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہونگی۔

گروپ اے اور گروپ بی سے دو دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگی۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ مقابلوں میں قومی ٹیم 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے مدمقابل آئیگی،ایشیئن گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر اور فائنل 22 ستمبر کو ہوگا۔

ایشیئن گیمز ویمنز کرکٹ کے مقابلے براہ راست کوارٹر فائنل راؤنڈ سے شروع کیے جائینگے،ایشیئن گیمز ویمنز کرکٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، ملائشیا، چین، جاپان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشیئن گیمزرواں ماہ 19 ستمبر سے ایچی ناگویا جاپان میں شیڈول ہیں،پاکستان کا 248 رکنی دستہ 24 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق پی او اے کی سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی کو پاکستان دستے کی چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔ دستے کی تعداد کا تعین پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کیساتھ میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

دستے میں شامل 94ارکان کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔باقی اتھلیٹس خود یا فیڈریشنز کی معاونت سے جاپان کا سفر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!