
شٹل کاک فیڈنگ مشین بیڈمنٹن کھیل میں انقلاب لاۓ گی ; کوچ رضی الدین احمد
راولپنڈی ; انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد نے پاکستان میں بیڈمنٹن کھیل کے فروغ کےلیۓ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ھوۓ ملک میں پہلی بار آٹومیٹک شٹل فیڈنگ مشین متعارف کرادی۔
اس سلسلہ میں رضی اسپورٹس اکیڈمی (بیڈمنٹن ونگ) کی طرف سے ملک بھر بیڈمنٹن کوچز اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز مرد و خواتین کے لیۓ ایک سیمینار کا شالیمار کلب راولپنڈی میں انعقاد کیاگیا ھے جو نو تا دس مئ تک جاری رھے گا۔
ڈاکٹر محمد صفدر ڈاریکٹر اسپورٹس قائد اعظم یونیورسٹی, انٹرنیشنل ڈیوس کپ کھلاڑی انعام الحق, ملک خالد ضمیر اینٹی ڈوپنگ کنسلٹنٹ پاکستان , مروہ ھارون اے پی ایس ,
راجہ عبدل ھادی نمل یونیورسٹی اور انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد شرکاء سے خطاب کریں گے اور مشین کے ذریعے ٹریننگ کے جدید پروگرامز بھی سکھائیں گے۔
ملک بھر سے تمام صوبوں کے 40 کوچز اور فزیکل ٹیچرز شرکت کررھے ھیں۔
رضی الدین نے بتایا یہ شٹل فیڈنگ مشین پاکستان میں پہلی بار منظر عام پر میں متعارف کرارھا ھوں جو نوجوان ٹیلنٹ کے کھیل میں جدت اور نکھار ہیدا کرے گے
جبکہ پروفیشنل کھلاڑی اس کے استعمال سے تربیت کے جدید رموز سیکھ کر اہنے کھیل کو بین القوامی معیار کے مطابق بلند کرسکیں گے۔
کوچ رضی الدین نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہاکستان کے کوچز اور اسکول کی سطح ہر کام کرنے والے اسپورٹس ٹیچرز کو آگاہی دی جارھی ھے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ٹیلنٹ ہروگرام کیا جاۓ گا
جس میں اسکول لیول پر طلباوطالبات کی سلیکشن کی جاۓ گی جن کے لیۓ اس سال جولائ میں سمر کیمپ راولپنڈی میں لگایا جا ۓ گا۔



