آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترندنے باضابطہ افتتاح کیا

آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترندنے باضابطہ افتتاح کیا
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغازقمرزمان سکواش کمپلیکس پشاورمیں ہو گیا
چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے مجموعی طور پر سوسے زائدمیل وفیمیل کھلاڑی انڈر-15 کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر،
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس مس رشیدہ غزنوی ، ‘ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اللہ‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ‘آرگنائزنگ سیکرٹری منور زمان‘سیکرٹری منصور زمان،چیف کوچ شفقت اﷲ سمیت صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار اور شخصیات موجود تھیں۔۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد ترند نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف کھیلوں کی جونیئر چیمپئن شپس کے انعقاد کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جبکہ مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ قومی سطح کی ان چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں سیکھنے اور اپنی فنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع دینا بھی ہے
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کھلاڑی آگے بڑھ سکیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے
جس کے باعث کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رکھا گیا ہے، تاکہ صوبے کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔



