
پاکستانی اسکواش پلیئرعمیرعارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 جیت لیا
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیرعارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 3-2 سے شکست دی۔
فائنل میں عمیر عارف کی فتح کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمیر عارف ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ، وہ بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔



